محمد منتظم کو ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی شعبہ تعلیم و تربیت نے محمد منتظم ولد غلام نظام الدین کو پی ایچ ڈی ڈگری کا مستحق قرار دیا ہے ۔ انہوں نے اپنا مقالہ ’ اردو اور انگریزی میڈیم کے ثانوی سطح کے طلباء کی تعلیمی تحصیل ۔ ان کے جذباتی ذہانت ، مطالعاتی عادات و اطوار اور تحصیلی محرکہ کے حوالے سے ‘ پروفیسر محمد مشاہد شعبہ تعلیم و تربیت ، مانو کی نگرانی میں مکمل کیا ۔۔