ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی اور لبنان تک پھیلنے والے حملوں کے نتیجے میں کشیدگی سے دو چار خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی خبر کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔اس دوران غزہ اور لبنان پر اسرائیل کے حملوں سے کشیدگی میں اضافہ ہونے والے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور کشیدگی کو کم کرنے اور سلامتی و استحکام کے حصول کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔