نئی دہلی : زیرالتوا معاملوں کو نمٹانے کی خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم)، کے حصے کے طور پر وزارت تعلیم کا محکمہ اعلیٰ تعلیم دستمبر 2022 سے اگست 2023 تک کئی زیرالتوا معاملوں کو کم کرنے میں کامیاب رہا جن کی تفصیل درج ذیل ہے : عوامی شکایات کی موصولی اور نمٹارہ : 95.71 فیصد عوامی شکایات(27600 میں سے 26417) کا نمٹایا جاچکا ہے ۔ ممبران پارلیمنٹ کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات: ممبران پارلیمنٹ کے حوالے سے موصول ہونے والی 75.10 فیصد شکایات (466 میں سے 350) کا نمٹادیا گیا ہے ۔ پارلیمانی یقین دہانی :59.50 پارلیمانی یقین دہانیوں (79 میں سے 47) کو نمٹایاجاچکا ہے ۔عوامی شکایات سے متعلق اپیلیں : عوامی شکایات سے متعلق 90.50 فیصد اپیلوں (6588 میں سے 5962) کا نمٹایاجاچکا ہے ۔ٹھکانے لگائی گئی کل فائلیں : جن فائلوں کو ٹھکانے لگانے کی نشاندہی کی گئی تھی ان میں سے 79.87 فیصد (8329 میں سے 6652) فائلوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے ۔ اعلیٰ تعلیم کے 189 اداروں میں صفائی مہم چلائی گئی ۔