حیدرْآباد /12 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) محکمہ الیکٹرسٹی کے دو رشوت خور عہدیداروں کو آج اے سی بی نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ان دونوں دو معاملت میں جو ایک سائبر سٹی سرکل اور میٍڑچل سرکل میں پیش آئے شکایت گذار الیکٹرسٹی کے کنٹراکٹرز بنائے گئے ہیں ۔ اے سی بی نے شکایت کے بعد جال بچھاتے ہوئے ان دونوں ڈیویژن انجینئیرس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ سائبر سٹی سرکل میں منی کنڈہ علاقہ کے ساکن شکایت گذار ایم شیوا کمار ریڈی الیکٹرسٹی کنٹراکٹر کی شکایت پر اے سی بی نے ڈیویژن انجینئیر ٹکنیکل ستیم وینکٹا مناکر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ اس عہدیدار نے شکایت گذار سے اس کے حق میں کام کرنے کیلئے 25 ہزار روپئے رشوت طلب کی تھی جبکہ دوسرے واقعہ میں میڑچل کے ڈیویژن انجینئیر کے پرساد راؤ 5 ہزار کا مطالبہ کیا تھا اور 5 ہزار روپئے قبول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ۔