محکمہ انکم ٹیکس میں وداعی تقریب

   

چیف کمشنر این شنکرن ، ایڈیشنل کمشنر پرمود اور امتہ الوحید سبکدوش
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری ( سیاست نیوز ) چیف کمشنر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ تلنگانہ و آندھراپردیش این شنکرن و ایڈیشنل کمشنر پرومود کے علاوہ امتہ الوحید کی آج عہدہ سے سبکدوش کی وداعی تقریب کا بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 مہدی فنکشن ہال میں منعقد کی گئی جس میں ان کے تمام اہل خاندان و دفتر کے سب ہی ملازمین کی شالپوشی و گلپوشی کے ساتھ تہنیت پیش کی ۔ بعدازاں شنکرن نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کی 35 سال کی طویل خدمات کے بعد آج 31 ڈسمبر کو عہدے سے سبکدوش ہونے کا افسوس ہورہا ہے ۔ آج وہ صحت مند و تندرست ہے اگر مزید مجھے موقع دیئے جائے تو 2 تا 5 سال تک عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتا ہوں ۔ آج دفتر کے سب ہی ساتھیوں سے دور ہونے کا غم ہورہا ہے ، ان سے میری اٹوٹ وابستگی تھی جس طرح سے میرے افراد خاندان کی طرح ہی محسوس کرتا ہوں ۔ امتہ الوحید نے کہا کہ 25 سال عرصہ دراز سے وہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں خدمت کرنے کا موقع ملاجس کا اللہ تعالی سے شکر ادا کرتی ہوں ۔ ایک خاتون ہونے کے ناطے فخر کے ساتھ کہتی ہوں کہ ایسے وقت مجھے سہارا دیا جس وقت میرے شوہر کے انتقال کے بعد بہت سی پریشانیوں کے وقت مجھے ایسا سہارا دیا جس سے آج میں دو بچوں کے اعلی درجوں پر وہ فائز ہے ۔ میں ایک مسلم خاتون ہونے کے باوجود مجھے اس نایاب موقع پر فخر ہے ۔ میں تمام خواتین سے خواہش کرتی ہو کہ وہ ایسے موڑ پر کنارہ کشی اختیار نہ کریں بلکہ حالات کا مقابلہ کریں۔ ڈپارٹمنٹ کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔ وہ تمام عہدیداروں و ملازمین کی بے حد مشکور و ممنون ہوں ۔ اس موقع پر ان کے افراد خاندان بھی موجود تھے ۔