محکمہ برقی میں ہزاروں جائیدادوں پر عنقریب تقررات

   

حیدرآباد 29 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے برقی ادارہ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل میں مختلف زمروں کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلہ کی روشنی میں ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل میں جملہ 2,939 مختلف زمروں کی جائیدادوں پر بہت جلد تقررات عمل میں لانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ دسہرہ تہوار کے موقع پر مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے سلسلہ میں 10 اکٹوبر کو اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس کے تحت 2,438 جونیر لائین مینس، 24 جونیر پرسنل آفیسرس، 477 جونیر اسسٹنٹس کم کمپیوٹر آپریٹرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ اسی ذرائع کے مطابق مزید تفصیلات کے لئے نوٹیفکیشن کی اجرائی کے بعد www.tssouthernpower.com کے علاوہ http://tssouthernpower.gov.in ویب سائیٹس ملاحظہ کریں۔