بودھن /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الکٹریک ڈیپارٹمنٹ، نارتھن پاور ڈسٹریبیوشن کے صارفین بودھن کو محکمہ برقی سے در پیش مسائل کی سنوای اور برسر موقع اس کی یکسوئی کے لیے یہاں بودھن میں پاور ڈسٹریبیوشن کی جانب سے قائم کردہ کنزیومر فورم کے اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا اس اجلاس سے فورم کے چیئرمین ای۔نارائنہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا برقی صارفین کے مسائل کی سنوائی کے لیے نارتھن پاور ڈسٹریبیوشن کی جانب سے قائم کردہ فورم کے اجلاس کا ہر ماہ ایک ضلع میں انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے تاکہ صارف فورم کے افیس واقع نظام آباد پہونچ کر انہں در پیش مسائل پیش کرنے میں دشواری محسوس نہ ہو صارفین کی شکایات کی انکے مقام پر بعد سماعت اور بر سر موقع یکسوئی کی جائیگی چیئرمین نے کہا بودھن شہری اور دیہی علاقوں کی عوام یعنی گھریلو اور زرعی برقی صارفین سے نا صرف انکے مسائل کی سنوای و یکسوئی کی جائیگی بلکہ برقی کے استعمال کرنے کے طریقے کار سے واقف کرواتے ہوئے برقی کی بچت اور حادثات سے محفوظ رہنے کے حکمت عملی سے واقف کرنے فورم کی جانب سے بیداری مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ اس اجلاس میں شریک بعض افراد نے تحریری طور پر یادداشت پیش کی اس موقع پر ای ای۔محمد مختار احمد ودیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔