محکمہ تعلیمات سے وابستہ دو عہدیدار معطل

   

نظام آباد :6 ؍ جولائی ( محمد جاوید علی)محکمہ تعلیمات سے وابستہ عہدیداروں کو معطل کرتے ہوئے اعلیٰ عہدیداروں نے احکامات جاری کیا ۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد کے نامدیواڑہ کے خانگی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے ایک شخص نے والد کے سرنام کی تبدیلی کیلئے بونائیفیڈ جاری کرنے کی خواہش کی تھی جس پر متعلقہ شخص نے نظام آباد منڈل کے سابق ایم ای او جو فی الحال ترمن پلی میں ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں ان سے ربط پیدا کرنے پر ڈپٹی ڈی ا ی او آفس کے سپرنٹنڈنٹ سرینواس سے ربط پیدا کرتے ہوئے دونوں مل کر متعلقہ شخص کے بونائیفیڈ پر بالیا کے بدلے میں بالراج تھا اسے تبدیل کرتے ہوئے بالیا کے نام سے جاری کیا اور اس کے سرکاری ملازمت کے اپارٹمنٹ میں ملازمت کی بھرتی کیلئے تحقیق کرنے پر ویجلنس کے عہدیداروں نے تحقیق کرتے ہوئے آر جے ڈی کو رپورٹ پیش کی تھی ۔ آر جے ڈی ستیہ نارائنا ، ہیڈ ماسٹر سائیلو کو معطل کیا اور ڈپٹی ڈی ای او آفس میں کام کرنے والے سرینواس کو ڈی ای او درگا پرساد نے معطل کرتے ہوئے احکامات جاری کیا ۔ سرٹیفکٹ کے جاری میں دھاندلی کرنے والے دونوں عہدیداروں کے خلاف سخت ترین اقدامات کرتے ہوئے معطل کیا گیا ۔

ممنوعہ جانوروں کے ذبح کے خلاف ہمناآباد میں مشاورتی اجلاس
بیدر ۔ جناب احمد معین الدین افسر صدر انتظامی کمیٹی عیدگاہ ومسلم قبرستان ہمناآباد ضلع بیدر کی دستخط سے جاری ایک اطلاع کے بموجب’’ 5؍جولائی بروزمنگل بمقام عیدگاہ ہمناآباد میں جناب احمد معین الدین افسر صدر انتظامی کمیٹی عیدگاہ کی صدارت میں ایک مجلس منعقد کی گئی جس میں عیدالضحیٰ میں بڑے جانوروں کے ذبح کرنے کے خلاف گفتگو ہوئی ۔ چونکہ موجودہ حکومت کی طرف سے نئے نئے قانون پاس کئے جارہے ہیں اور ان قوانین کو سختی سے نافذ کیاجارہاہے جس میں مختلف سزاؤں کا تذکرہ بھی کیاگیاہے۔ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ائمہ کرام وامام کونسل نے مشورہ دیاکہ صرف واجبات ادا کریں ۔ اس ضمن میں امیرشریعت کرناٹک کی تحریر کا بھی حوالہ دیاگیا۔ لہٰذا یہ اعلان کیاجاتاہے کہ تمام برادران اسلام بڑے جانوروں کی قربانی سے پرہیز کریں۔