محکمہ جات اکسائز اور کمرشیل ٹیکسیس آمدنی بڑھانے کی کوشش کریں

   

Ferty9 Clinic


دونوں محکمہ جات کے عہدیداروں سے چیف سکریٹری سومیش کمار کا خطاب
حیدرآباد : چیف سکریٹری سومیش کمار نے محکمہ جات اکسائز و کمرشیل ٹیکسیس کو آئندہ تین ماہ ریاست کی آمدنی بڑھانے کی کوشش کرنے کا مشورہ دیا۔ دونوں محکمہ جات کے عہدیداروں نے چیف سکریٹری سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نئے سال کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سومیش کمار نے ریاست میں اکسائز اور کمرشیل ٹیکس کی آمدنی میں اضافہ کرنے کیلئے ٹیم ورک کرنے کی ستائش کی۔ آئندہ تین ماہ میں مزید جدوجہد کرتے ہوئے ریاست کی معاشی صورتحال کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کا مشورہ دیا۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے محکمہ اکسائز میں مختلف زمروں کے 131 جائیدادیں منظور کی۔ نئے 14 اکسائز پولیس اسٹیشن قائم کئے۔ اس طرح محکمہ کمرشیل ٹیکس میں 161 جائیدادیں اور 18 نئے سرکلس منظور کئے۔ ان شعبوں میں کئی جائیدادوں کو اپ گریڈ کرنے کی وجہ سے عملہ کیلئے ترقی کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔ محکمہ جات کی ری آرگنائزیشن کی وجہ سے ملازمین کے کیریئر میں پیشرفت کے ساتھ مختلف اقسام کی خدمات سے اطمینان حاصل ہوگا اور ساتھ ہی ان محکمہ جات میں خدمات انجام دینے والے عملہ کو بھی ترقی کے مواقع فراہم ہوں گے۔ ترقیات کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔ نئے سال میں کئی ملازمین کو ترقی حاصل ہوگی۔