محکمہ خارجہ امریکہ کی افغان این ایس اے کی سرزنش

   

واشنگٹن ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک غیرمعمولی اقدام کرتے ہوئے امریکہ نے زلمے خلیل زاد کو نظرانداز کرتے ہوئے حکومت افغانستان سے راست امن بات چیت کا آغاز کردیا۔ معاون معتمد برائے سیاسی امور ڈیوڈ ہیلی نے افغانستان کے مشیرقومی سلامتی حمداللہ مجیب کو راست طلب کرتے ہوئے برسرعام فضائی حملوں کے بارے میں ان کے تبصرہ کی مذمت کرتے ہوئے ان کی سرزنش کی۔ نائب ترجمان محکمہ خارجہ امریکہ رابرٹ پلاڈین نے افغان عہدیدار کے ساتھ ملاقات کے بعد اس کا انکشاف کیا۔