تعلیمی قابلیت انٹر ، ڈگری ، 14 اور 21 ستمبر سے آن لائن میں درخواستوں کی وصولی
حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریلوے رکروٹمنٹ بورڈ نے ملک کے مختلف ریلوے زونس میں 11 ہزار 558 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ اس نوٹیفکیشن کے تحت نان ٹکنیکل پاپولر زمرے کے تحت گریجویٹ ، ساتھ ہی انڈر گریجویٹ سے متعلق جائیدادوں پر تقررات کیے جارہے ہیں ۔ جملہ جائیدادوں میں 8 ہزار 113 گریجویٹ سطح کی جائیدادیں اور 3 ہزار 445 جائیدادیں ، انڈر گریجویٹ زمرے میں پائی جاتی ہیں ۔ احمد آباد ، اجمیر ، بنگلور ، بھوپال ، بھونیشور ، بیلاس پور ، چنڈی گڑھ ، چینائی ، گوہاٹی ، گورکھپور ، جموں اینڈ سرینگر ، کولکتہ ، مالدہ ، ممبئی ، مظفر پور ، پٹنہ ، پریاگ راج ، رانچی ، سکندرآباد ، سیلگری ، ترونتاپورم ، علاقوں میں ان جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے ۔ گریجویٹ زمرے میں چیف کمرشیل کم ٹکٹ سوپروائزرس ، اسٹیشن ماسٹر ، گڈس ٹرین منیجر ، جونیر اکاونٹ اسسٹنٹ کم ٹائپسٹ ، سینئیر کلرک کم ٹائپسٹ جائیدادیں ، ان ڈگریجویٹ زمرے میں کمرشیل کم ٹکٹ کلرک ، اکاونٹ کلرک ، ٹرینس کلرک ، جونیر کلرک کم ٹائپسٹ ، جائیدادوں پر تقررات کیے جائیں گے ۔ گریجویٹ جائیدادوں پر تقررات کے لیے گریجویٹ کی ڈگری لازمی ہے ۔ ساتھ ہی یکم جنوری 2025 تک 18 تا 36 سال کے درمیان عمر ہونا چاہئے ۔ ایس سی ، ایس ٹی اور معذور امیدواروں کو سرکاری قواعد میں ترمیم ہوگی ۔ ان جائیدادوں کے لیے منتخب ہونے والوں کو ماہانہ 29 ہزار 200 تا 35 ہزار 400 روپئے تنخواہ دی جائے گی ۔ انڈر گریجویٹ جائیدادوں کے لیے انٹرشپ کامیابی لازمی ہے ۔ یکم جنوری 2025 تک 18 تا 33 سال کے درمیان عمر ہونی چاہئے ۔ ایس سی ، ایس ٹی اور معذور طلبہ کے لیے سرکاری قواعد میں ترمیم رہے گی ۔ منتخب ہونے والوں کو ماہانہ 19 ہزار 900 روپئے سے 21 ہزار 700 روپئے تک تنخواہ ادا کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں آر آر بی شارٹ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ 14 ستمبر کو مکمل تفصیلات کے ساتھ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا ۔ گریجویٹ زمرے کی جائیدادوں کے لیے 14 ستمبر سے 13 اکٹوبر تک آن لائن میں درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ انڈر گریجویٹ زمرے کی جائیدادوں کے لیے 21 ستمبر سے 20 اکٹوبر تک درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ ان جائیدادوں کے لیے درخواست فیس جنرل ، ای ڈبلیو ایس ، او بی سی امیدواروں کے لیے 500 روپئے ایس سی ، ایس ٹی ، سابق فوجی خاندانوں ، ای بی سی ، معذور اور خاتون امیدواروں کے لیے 250 روپئے ادا کرنا ہوگا ۔۔ 2