حیدرآباد 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) محکمہ سیاحت اور ثقافت کی جانب سے سنکرانتی تہوار کے موقع پر تین روزہ انٹرنیشنل کائیٹس اینڈ ہاٹ ایئر بلونس فیسٹیول کے انعقاد کے لئے وسیع انتظامات کررہا ہے۔ سکندرآباد میں منعقد ہونے والے پتنگ میلے میں انڈونیشیا، سوئزرلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، کینیڈا، کمبوڈیا، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ، کوریا، فلپائن، ویتنام، ملائیشیا، اٹلی، تائیوان، جنوبی افریقہ، ہالینڈ اور دیگر ممالک سے 50 سے زائد بین الاقوامی پتنگ باز شرکت کررہے ہیں اور تلنگانہ، گجرات، پنجاب، تملناڈو، کیرالا، ہریانہ، آندھراپردیش اور دیگر ریاستوں کے پتنگ بازی کے ماہرین شرکت کریں گے۔ تلنگانہ اسٹیٹ ٹورازم آرگنائزیشن کے ایم ڈی ونود کرانتی نے کہاکہ سکندرآباد کے علاوہ گنڈی پیٹ میں ایک ہاٹ ایئر بلون کا فلائنگ ڈسپلے بھی منعقد کیا جائے گا۔ پتنگ کے میلے میں پریڈ گراؤنڈ میں ملکی و بین الاقوامی دستکاری، خصوصی پکوان اور مٹھائیوں کے اسٹالس بھی لگائے جائیں گے، 13 جنوری سے شروع ہوگا۔ (ش)
