عادل آباد /26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سیوا صدر فاؤنڈیشن خواجہ سراج الدین نے اپنے بیان میں ریاستی وزیر سیول سپلائز ، ریاستی وزیر اعلی سے پرزور مطالبہ کیا کہ جن افراد کے نام نئے راشن کارڈز بنوانے کیلئے پرانے راشن کارڈز زیں سے حذف کردئے گئے ہیں انہیں راجیو یوا وکاس اسکیم کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے مناسبت میکانزم کے تحت احکامات جاری کریں۔ ورنہ وہ افراد اس اسکیم کے استفادہ سے محروم ہوجائیں گے ۔ چونکہ درخواست گذار کو آن لائن کے دوران راشن کارڈ نمبر کا اندراج کروانا ہے ۔ ایسے میں کمپیوٹر حذف منظور نہیں کر رہا ہے۔ اس بناء متعدد افراد اس اسکیم سے محروم ہوجائیں گے ۔ انہوں نے حکومت سے خواہش کی ہے کہ اس کیلئے کوئی میکانزم طریقہ ڈھونڈ نکالیں اور ان افراد سے انصاف کریں۔