محکمہ صحت میں 33 نئی جائیدادوں کی منظوریپانچ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسرس کا تقرر

   

حیدرآباد ۔21۔ جولائی (سیاست نیوز) وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت نے ڈائرکٹر آف پبلک ہیلت اور ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسرس کے تحت 33 نئی جائیدادوں کو منظوری دی ہے۔ ریاست میں ہیلت انفراسٹرکچر بہتر بنانے کیلئے حکومت نے ڈائرکٹر پبلک ہیلت کے تحت 33 جائیدادوں کی منظوری دی ہے جس میں ڈائرکٹر کے تحت 28 اور 5 ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسرس کے تحت باقی جائیدادیں رہیں گی۔ حیدرآباد کیلئے بھی اضافی جائیدادوں کی منظوری دی گئی ۔ گزشتہ کابینی اجلاس میں اضافی جائیدادوں کی منظوری دی گئی تھی۔ ہریش راؤ نے کہا کہ حیدرآباد میں آبادی میں اضافہ کے پیش نظر طبی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے 6 زونس میں ہر ایک کیلئے ایک ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسرس کا تقرر کیا گیا تاکہ طبی خدمات کی بہتر نگرانی ہو۔ ریاست میں ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسرس کی تعداد 38 ہوچکی ہے۔ نئے مقرر کردہ ضلع ہیلت آفیسر سرکاری دواخانہ میں ہر سطح پر طبی خدمات کو بہتر بنائیں گے۔ حکومت نے جن نئی جائیدادوں کی منظوری دی ہے ، ان میں ایڈیشنل ڈائرکٹر ایڈمنسٹریشن ، جوائنٹ ڈائرکٹر ایڈمنسٹریشن ، ڈپٹی ڈائرکٹر ایڈمنسٹریشن ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر ایڈمنسٹریشن 3 ، ایڈسٹریٹیو آفیسر 4 ، آفس سپرنٹنڈنٹ 6 ، سینئر اسسٹنٹ 12 اور ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر کی 5 جائیدادیں شامل ہیں۔ر