محکمہ مال میں ٹیکہ لے چکے ملازمین کی دفتر آسکیں گے

   

Ferty9 Clinic

ٹیکہ نہ لینے پر خدمات سے روکا جاسکتا ہے ۔ دیگر محکمہ جات میں بھی شرائط کا امکان
حیدرآباد۔17اگسٹ(سیاست نیوز) تلنگانہ کے محکمہ مال میں کورونا وائرس کے دونوں خوراک حاصل کرنے والے ملازمین ہی معمول کے مطابق دفتر آسکیں گے اور خدمات انجام دے پائیں گے۔محکمہ مال کے لئے جاری کردہ احکامات میں محکمہ کے عہدیداروں کو اس بات کی تاکید کی گئی ہے کہ صرف ان ملازمین کو ہی خدمات انجام دینے کی سہولت حاصل رہے گی جنہوں نے کورونا وائرس کا ٹیکہ حاصل کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریاست تلنگانہ میں محکمہ مال کے عہدیداروں کو حاصل ہونے والے احکام میں کہا گیا ہے کہ ٹیکہ حاصل نہ کرنے والے عہدیدارو ںاور ملازمین کو خدمات کی انجام دہی سے روک دیا جائے لیکن اس سلسلہ میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے ۔محکمہ مال کے عہدیداروں کے لئے جاری کی جانے والی ان ہدایات کے بعد یہ واضح ہوتا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تمام محکمہ جات میں خدمات انجام دینے والے عہدیداروں و ملازمین کے لئے ٹیکہ اندازی کو لازمی قرار دیا جائے گا اور جو سرکاری ملازمین ٹیکہ حاصل نہیں کریں گے انہیں خدمات انجام دینے سے روک دیا جائے گا۔بتایا جاتا ہے کہ ریاستی حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے محکمہ مال ‘ محکمہ برقی اور محکمہ تعلیم کے عہدیداروں اور ملازمین کے علاوہ ان محکمہ جات سے وابستہ افراد کے لئے خصوصی ٹیکہ اندازی کی سہولتیں بھی فراہم کی گئی تھیں اور ان کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت اوربلدی اداروں میں خدمات انجام دینے والوں کے لئے بھی خصوصی ٹیکہ اندازی مہم چلائی گئی تھی ۔بتایاجاتا ہے کہ محکمہ مال کے لئے جاری کئے جانے والے ان احکامات کے بعد اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ان محکمہ جات کے لئے بھی یہ پابندیاں عائدکی جائیں گی اور جلد ہی محکمہ تعلیم ‘ محکمہ بلدی نظم و نسق کے علاوہ محکمہ سیول سپلائز اور محکمہ صحت کے عہدیداروں اور ملازمین کے لئے بھی یہ شرط عائد کردی جائے گی اور انہیں بھی کہا جائے گا کہ وہ ٹیکہ حاصل نہ کرنے کی صورت میں ملازمت پر خدمات انجام دینے سے روک دیا جائے گا۔محکمہ مال کے عہدیداروں نے بتایاان احکامات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمہ مال کے عملہ کو اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دفاتر میں ماسک کے بغیر پہنچنے والوں کو داخل ہونے نہ دیں اور دفاتر میں بہ ایک وقت 3تا 5افراد سے داخل ہونے نہ دیا جائے ۔M