مخالف اقتدار لہر سے اڈیشہ میں بی جے ڈی کی ناکامی : بی جے پی

   

بھوبنیشور ۔ /12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ شدید مخالف اقتدار لہر سے نوین پٹنائک زیرقیادت بی جے ڈی اڈیشہ میں /11 اپریل کو شروع ہونے والے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں ناکام رہے گی ۔ بی جے پی کے اڈیشہ انچارج ارون سنگھ نے جو دہلی سے آج ہی یہاں پہونچے ہیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بیان جاری کیا جبکہ نوین پٹنائک نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ ان کی پارٹی آئندہ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی ۔