مخالف حکومت ووٹ تقسیم کرنے وزیراعظم کے دورے : ریونت ریڈی

   

بی آر ایس اور بی جے پی میں خفیہ اتحاد، دونوں ایک دوسرے کیلئے کام کررہے ہیں

حیدرآباد : /2 اکٹوبر (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں مخالف حکومت پر ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی دورہ کرتے ہوئے بالراست چیف منسٹر کے سی آر اور بی آر ایس کو فائدہ پہونچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ تلنگانہ کی توہین کرنے والے وزیراعظم کو تلنگانہ کا دورہ کرنے پر جی کشن ریڈی اور ڈی کے ارونا کو تلنگانہ کے عوام سے معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ آج گاندھی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں پھر ایک بار واضح ہوگیا ہے تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی کامیابی یقینی ہے ۔ ہوا کا رخ تبدیل ہوگیا ہے ۔ عوام کے سی آر حکومت کو اقتدار سے بیدحل کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی اپنے دوست چیف منسٹر کے سی آر کی ڈوبتی کشتی کو کنارے تک پہنچانے کیلئے ایک دن کے وقفہ سے دوسری مرتبہ تلنگانہ کا دورہ کررہے ہیں ۔ وزیراعظم کے یہ دورے بی جے پی کو کامیاب بنانے کیلئے نہیں ہے بلکہ بی آر ایس حکومت کے خلاف جو لہر چل رہی ہے مخالف ووٹوں کو تقسیم کرنے اور بی آر ایس کو فائدہ پہونچانے کیلئے تلنگانہ کا دورہ کررہے ہیں مگر کوئی بھی طاقت کانگریس کو اقتدار حاصل کرنے سے روک نہیں سکتی ۔ اس مرتبہ کانگریس کو اقتدار حاصل ہوگا اور کانگریس پارٹی نے جن 6 گیارنٹی کا اعلان کیا ہے اس پر اقتدار حاصل ہونے کے پہلے 100 دن میں مکمل عمل کرے گی ۔ ریونت ریڈی نے وزیراعظم کو تلنگانہ کاد شمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی قائد سونیا گاندھی نے تلنگانہ عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیا اور تلنگانہ کی ترقی کیلئے تقسیم ریاست بل میں نئے پراجکٹس کا اعلان کیا ہے ۔ تاہم نریندر مودی نے علحدہ ریاست کی ایک سے زائد مرتبہ مخالفت کرتے ہوئے تلنگانہ عوام کی توہین کی ہے اور ساتھ ہی تقسیم ریاست بل میں جو وعدے کئے گئے ہیں ان تمام وعدوں کو فراموش کردیا ہے ۔ مودی اپنے آپ کو صرف گجرات کا وزیراعظم سمجھ رہے ہیں ۔ ساری ترقی اور اہم پراجکٹس گجرات کو منتقل کئے گئے ہیں ۔ ماضی میں وزیراعظم کی جانب سے کے سی آر کا خاندان بدعنوانیوں میں غرق ہوجانے کا الزام عائد کرچکے ہیں مگر آج تک ان بدعنوانیوں کی تحقیقات نہیں کرائی گئی ہے ۔ اس سے اندازہ ہوگیا ہے ۔ دونوں جماعتوں میں خفیہ سازباز ہوگئی ہے ۔ ریونت ریڈی نے ریاستی وزراء کے ٹی آر اور ہریش راؤ کو بلا۔رنگا قرار دیا ۔ کانگریس کے 6 گیارنٹی سے دونوں قائدین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔ مگر عوام اب ان کے جھانسے میں ہرگز نہیں آئیں گے۔