پنجاب کی جیل میں بند بی ایس پی کے ایم ایل اے اور مافیا مختار انصاری کی اہلیہ نے بدھ کے روز صدر کو ایک خط لکھ کر اپنے شوہر کو پنجاب سے اتر پردیش لاتے ہوئے ان کی مناسب حفاظت کو یقینی بنانے کے حکم دینے کی گذارش کی ہے۔ مختار کی اہلیہ افشاں انصاری نے صدر رام ناتھ کووند کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ان کے شوہر مختار انصاری اس وقت پنجاب کی روپڑ جیل میں بند ہیں۔ سپریم کورٹ نے 26 مارچ کو اپنے حکم میں انہیں روپڑ جیل سے 2 ہفتوں میں باندہ جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
