وارانسی ، 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ماریشس پراویند جگناتھ نے آج صدر رام ناتھ کووند سے یہاں ملاقات کی اور باہمی روابط پر تبادلہ خیال کیا۔
٭ جموں : پاکستان آرمی نے آج ایل او سی کے پاس سرحدی چوکیوں اور شہری علاقوں کو مورٹار بموں اور چھوٹے اسلحہ کا نشانہ بنایا۔
٭ نئی دہلی : سی بی آئی نے سابق ایئرانڈیا چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر اروند جادھو کے خلاف مختلف بدعنوانیوں پر مقدمہ درج کیا۔
٭ ماسکو ؍ نئی دہلی : روس میں پیر کو ایندھن کے دو بحری جہازوں میں آتشزدگی کے واقعہ میں کم از کم چھ ہندوستانیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔