حیدرآباد میں ملازمین کی غیر معمولی مانگ ، کئی کمپنیوں سے خدمات کی فراہمی
حیدرآباد۔15فروری(سیاست نیوز) تلنگانہ میں نوجوان مختصر مدتی اور کنٹراکٹ کے اساس پر کی جانے والی ملازمتوں کو ترجیح دینے لگے ہیں اور اس طرز ملازمت کو اختیار کرنے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ملک بھر میں سرکردہ شہروں کی فہرست کا مشاہدہ کیا جائے تو یہ بات سامنے آرہی ہے کہ ملک کے ٹائر ۔1 شہرو ں میں یہ رجحان تیزی سے فروغ پانے لگا ہے اور اس رجحان میں اضافہ کی وجہ نوجوانوں میں موجود صلاحیتیں ہیں جن کا استعمال وہ کنٹراکٹ اساس پر خدمات فراہم کرتے ہوئے کرنے لگے ہیں۔ ریاست تلنگانہ کے سماجی و معاشی حالات کا مشاہدہ کیا جائے تو ایسی صورت میں حیدرآباد میں کنٹراکٹ طرز کی ملازمت اختیار کرنے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ فیصد 45تک پہنچنے کی اطلاع ہے جبکہ ملک کے دیگر سرکردہ شہروں کا مشاہدہ کیا جائے تو اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر کے سرکردہ شہریوں میں مختصر مدتی اور کنٹراکٹ ملازمت اختیار کرتے ہوئے آمدنی حاصل کرنے والوں کا فیصد33 تک پہنچ چکا ہے۔ سروے کرنے والی ایجنسیوں کے ذمہ داروں کے مطابق ریاست تلنگانہ میں مختصر مدتی کام کی بہتات کے علاوہ عصری ٹکنالوجی کے ذریعہ ملازمت اور خدمات حاصل کرنے والوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ کے سبب شہر حیدرآباد میں ہر مہینہ اس طرح کے کاموں سے آمدنی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ تلنگانہ میں مختصر مدتی روزگار کی فراہمی اور کنٹراکٹ کے اساس پر خدمات کی فراہمی کیلئے خدمات انجام دینے والی 100 کمپنیاں موجود ہیں جو کہ یہ کام انجام دے رہی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ریاست تلنگانہ میں مختصر مدتی کنٹراکٹ ملازمتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات ریاست میں بے روزگاری کی شرح میں کمی کا سبب بن رہے ہیں ۔م