نئی دہلی۔ملک کی مختلف ریاستوں کے تعلیمی بورڈز نے سی بی ایس ای بورڈ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ملتوی کرنے اور اول تا9ویں اور 11ویں جماعت کے بچوں کو اگلی کلاسز میں ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔ اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، گجرات اور اوڈیشہ میں حکومت کی طرف سے اس فیصلے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔مرکز نے سی بی ایس سی کے امتحانات سے متعلق کل فیصلہ کیا جس کے بعد ریاستوں نے اس پر عمل کیا ہے۔
