مختلف سرکاری محکموں میں غبن معاملہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

   

قانون حق معلومات ضلع صدر آصف آباد محمد اشرف کا ریاستی حکومت کو مکتوب

کاغذنگر ۔ ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے ضلع قانون حق معلومات ضلع صدر محمد اشرف نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ 2005 سال تا 2018 سال تک ضلع کے ہی آصف آباد کے مختلف محکمہ جات میں سرکاری رقم لگ بھگ 39 کروڑ 8 لاکھ 94 ہزار 303 روپئے غبن کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ۔ محمد اشرف ضلع صدر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع کے بی آصف آباد کے مختلف محکموں ضلع کے تمام گرام پنچایتوں میں 8 کروڑ رقم 6 کروڑ 82 ہزار 884 روپئے غبن کئے گئے ۔ کاغذنگر میونسپل آفس میں 17 کروڑ 21 لاکھ 38 ہزار 223 روپیوں غبن کئے گئے اور ضلع کے 3 مارکٹ کمیٹی چینور ، کاغذنگر اور آصف آباد مارکٹ کمیٹی میں 5 کروڑ 99 لاکھ 65 ہزار 609 روپیوں غبن کئے گئے اور ان تمام ضلع کے غبن کی گئی سرکاری رقم کا ریاستی حکومت نے تحقیقات کرواتے ہوئے سرکاری رقم کو غبن کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا ۔ لیکن تاحال بھی کارروائی نہ کئے جانے پر آج ضلع کے بی آصف آباد قانون حق معلومات اکٹویٹسٹ ضلع صدر محمد اشرف نے ریاستی حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ضلع کے بی آصف آباد کے مختلف محکموں میں سرکاری رقم 39 کروڑ 8 لاکھ 94 ہزار 303 روپیوں کو غبن کرنے والوں سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کرتیہ وئے سرکاری نوکری سے برطرف کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ریاستی حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری رقم غبن کی تحقیقات اور ثبوت حصال ہونے کے بعد بھی رقم کو غبن کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا تعجب کا اظہار کیا ۔