مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

   

نئی دہلی: ملک کے وسطی، مشرقی اور جنوبی جزیرہ نما حصوں میں 12 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش، بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔قومی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ مغربی راجستھان میں جمعہ تک گرمی کی لہر برقرار رہے گی اور اس کے بعد موسم میں بہتری کی امید ہے ۔آئی ایم ڈی کے مطابق “12 مئی تک مغربی بنگال، سکم بہار، جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں الگ تھلگ مقامات پر 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش، گرج چمک کے ساتھ بجلی گرنے کی توقع ہے ۔”محکمہ موسمیات نے اگلے سات دنوں کے دوران اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔جمعہ کو اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات نے جمعرات کو مدھیہ پردیش، ودربھ، وسطی مہاراشٹرا اور مراٹھواڑہ میں ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے ۔