نارائن پیٹ میں ایم پی جے کے وفد کی ڈی ای او کو یادداشت
نارائن پیٹ ۔ مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس ( ایم پی جے ) نارائن پیٹ کی جانب سے ایک نمائندہ وفد جناب کاظم حسین صدر ضلع ایم پی جے نارائن پیٹ کی قیادت میں ناظر تعلیمات ڈی ای او نارائن پیٹ سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبات پر مشتمل ایک یادداشت پیش کی ۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ محکمہ تعلیمات نے تاحال ودیا والینٹرس کے تقررات عمل میں نہیں لائے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ایک طرف طلباء کی تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں تو دوسری جانب بے روزگار تعلیم یافتہ تدریس سے وابستہ نوجوان پریشان حال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ودیا والنٹرس دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں تاحال ان کی تنخواہوں کی اجرائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ انہوں نے ریاستی وزیر تعلیم شریمتی سبیتا اندرا ریڈی کو مداخلت کرتے ہوئے فی الفور تمام مخلوعہ جائیدادوں پر ودیا والینٹرس کے تقررات عمل میں لائے یا پھر مستقل بنیاد پر اساتذہ کی تقرری کے احکامات جاری کریں ۔ علاوہ ازید ودیا والنٹرس کی تنخواہ بقایاجات کی فی الفور اجرائی عمل میں لائی جائے ۔ اس وفد میں تاسیس رکن جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی ، جناب احمد خان یوسف زئی ، امیر مقامی نارائن پیٹ ، جناب ڈاکٹر ساجد صدیقی رکن ایم پی جے شامل تھے ۔