حیدرآباد ۔ 13 اگسٹ ۔ ( راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے رواں انٹر کالج ٹورنمنٹ میں حیدرآبادی اسپنر خواجہ مدثر احمد نے اپنی تباہ کن بولنگ کاسلسلہ جاری رکھا ہے اور میدک ڈسٹرکٹ ٹیم کے خلاف انھوں نے 5 اوورس میں 28 رنز دیکر 6 وکٹیں حاصل کی اور جھانوی ڈگری کالج کی ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں 287/3 رنز اسکور کئے ۔ جوابی اننگز میں میدک ڈسٹرکٹ ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی حالانکہ افروزاحمد نے تنہا 48 رنز اسکور کئے لیکن دوسرے سرے سے انہیں کسی بھی ساتھی بیٹسمین کا تعاون نہیں ملا۔یادرہے کہ گزشتہ مقابلے میں مدثر نے پیج ڈگری کالج کے خلاف بھی 5 وکٹیں لی تھی۔