مدرسہ اسلامیہ انوارالعلوم ونپرتی میں دعائیہ اجتماع

   

ونپرتی /21 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر مدرسہ اسلامیہ انوار العلوم میں بعد نماز ظہر تلنگانہ ریاست کی یوم تاسیس کے موقع پر اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی آر ڈی او پدماوتی نے شرکت کی انھوں نے کہا کہ اللہ کے شکرگزار ہیں کہ وہ ہمیں علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا یہاں تمام مذاہب کے لوگ آپس میں مل کر رہتے ہیں گنگا جمنا تہذیب کا گہوارہ ہے اور مدرسہ کے طلباء سے کہا کہ وہ مناسب تعلیم حاصل کرکے خود کا اپنے مدرسہ نام روشن کریں مولانا محمد محمود الحق انور قاسمی نے سنہرے تلنگانہ کی مزید ترقی کیلئے دعاء کی۔ اس موقع پر جامع مسجد معتمد محمد افضل بھائی، سید اختر، کوآپشن ممبر محمد غلام قادر خان، اقلیتی ٹاؤن صدر محمد ضہیب، عبدالرحیم،محمد منیر الدین محمد پاشاہ، مدرسہ کے اساتذہ مولوی عبدالرحیم،مفتی محمد غیاث الدین، حافظ سراج احمد، حافظ محمد معین الدین،حافظ محمد یعقوب علی، مولانا محمد الحسن اور دیگر موجود تھے۔