حیدرآباد ۔ یکم مئی : ( راست ) : مولانا سید کاظم پاشاہ قادری ، مولانا سید اسحاق محی الدین قادری بانی و ناظم ، جناب ولی محمد ( صدر مجلس انتظامی ) ، جناب میر مجاہد علی ( معتمد مجلس انتظامی ) نے عوام الناس سے اپیل کی کہ مدرسہ باب العلوم انوار محمدی جہاں کے طلباء و حفاظ اس مشکل گھڑی میں لاک ڈاؤن کی حالت سے گزر رہا ہے ۔ قوم و ملت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اجازت شدہ افراد کے ساتھ شہر و اضلاع کے بے شمار مساجد اور گھروں میں تراویح کی نماز کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں ۔ آپ سب یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ دینی مدارس کا چلن مخیر حضرات کی کفالت ، زکواۃ ، عطیات پر انحصار کرتا ہے ۔ خصوصاً رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جس سے خرچ کا زیادہ حصہ تکمیل پاتا ہے ۔ رمضان کے مقدس مہینہ کا کام عام ایام سے کئی گنا زیادہ ثواب دلاتا ہے ۔ ایسے مقدس و متبرک مہینے میں حق اگر حقدار تک پہونچ جائے تو اس کار خیر کی بات ہی نرالی ہوجاتی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9133193472 ۔ 9848173896 پر ربط کریں ۔۔