حیدرآباد/19 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) گورنر کوٹہ کی ایم ایل سی نشست کیلئے نامزد کردہ ٹی آر ایس قائد مدھو سدن چاری نے آج کونسل کی رکنیت کا حلف لیا۔ عبوری صدرنشین بھوپال ریڈی نے حلف دلایا۔ وزراء محمد محمود علی، ٹی سرینواس یادو، اندرا کرن ریڈی کے علاوہ ٹی آر ایس ارکان مقننہ اور دیگر موجود تھے۔ حلف برداری کے بعد کارگذار صدرنشین نے انہیں قواعد سے متعلق بکس حوالے کئے۔ مدھو سدن چاری چیف منسٹر کے سی آر کے قریبی رفیق ہیں۔ 1982 میں انہوں نے تلگودیشم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 1994-99 کے دوران وہ شائم پیٹ حلقہ سے منتخب ہوئے تھے۔ تلنگانہ تحریک کے بعد وہ کے سی آر کے ساتھ شامل ہوگئے۔ ان کا شمار ٹی آر ایس کے بانی ارکان میں ہوتا ہے۔ 2014 میں وہ بھوپال پلی حلقہ سے منتخب ہوئے اور انہیں قانون ساز اسمبلی کا اسپیکر مقرر کیا گیا تھا۔ ر