بھوپال،17فروری(یواین آئی) مدھیہ پردیش کی نوتشکیل شدہ پندرہویں اسمبلی کا دوسرا اجلاس پیر سے شروع ہوگا۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس چارروزہ اجلاس میں تین میٹنگیں مجوزہ ہیں۔منگل کو سنت روی داس جینتی کی وجہ سے چھٹی رہے گی۔اس کے علاوہ پیر ،بدھ اور جمعرات کو میٹنگیں مجوزہ ہیں،جن میں سوال جواب ہوں گے اور سرکاری کام کاج پورے کئے جائیں گے ۔اجلاس کے لئے ضروری تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔