اندور ۔18جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی ایم ایل اے آکاش وجئے ورگیہ کی جانب سے ایک میونسپل عہدیدار کو کرکٹ کے بیاٹ سے پیٹنے پر کانگریس نے برسرعام معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے ۔ آکاش نے 26جون کو ایک مخدوش عمارت کی انہدام کے مسئلہ پر عہدیدار کی مارپیٹ کی تھی۔ اس سارے واقعہ کو کیمرہ میں قید کرلیا گیا تھا ۔ 34 ایم ایل اے آکاش کا تعلق اندور۔3 اسمبلی حلقہ سے ہے ۔ اس واقعہ کے بعد ان کو گرفتار کرلیا گیا تھا پھر چار دن بعد ضمانت پر انہیں رہا کردیا گیا ۔ ریاستی کانگریسی ترجمان نیلبھ شکلا نے کہا کہ آکاش نے تحریری طور پر اپنی پارٹی سے معذرت خواہی کی ہے جوکافی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی بی جے پی قیادت اس واقعہ کی پردہ پوشی میں لگی ہوئی ہے ۔