٭ مدھیہ پردیش کے ضلع بالا گھاٹ میں پولیس نے ایک انکاؤنٹر کے دوران دو ماؤ نوازوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا جن کے سَر پر فی کس 8 لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ پولیس کو اس علاقہ میں 10 تا 12 ماؤ نوازوں کی نقل و حرکت کے بارے میں معتبر ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی تھیں اور تلاشی کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس دوران انکاؤنٹر میں یہ دونوں ماؤ نواز مارے گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے ایک سیلف لوڈنگ رائفل برآمد کرلیا۔
