مدھیہ پردیش میں بی جے پی لیڈر پر جھانسہ دے کر ریپ کا الزام

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے ایک بی جے پی لیڈر پر عصمت دری کا سنسنی خیز الزام عائد کیا گیا ہے۔ دارالحکومت بھوپال کے ٹی ٹی نگر تھانہ واقع جبل پور کی رہنے والی ایک خاتون نے یہ الزام عائد کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈر اسے ملازمت کا جھانسہ دے کر بھوپال لایا اورکار میں اس کی عصمت ریزی کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الحال بی جے پی لیڈر فرار ہے جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔ خاتون نے عصمت دری کا معاملہ درج کرایا ہے۔