مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی آج خصوصی میٹنگ

   

بھوپال ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدھیہ پردیش میں کل ایک خصوصی میٹینگ ہوگی،جس سے پارٹی کے کئی سینئر لیڈر خطاب کریں گے ۔ پارٹی کی طرف سے ملی اطلاع کے مطابق یہ مخصوص میٹنگ کل صبح ریاستی دفتر میں منعقد ہوگی۔میٹنگ میں پارٹی کے ریاستی عہدیدار، سبھی مورچوں کے ریاستی صدر، ریاستی سیل کے کنوینر، پارٹی کے ضلعی صدوراور ضلعی انچارج کی شرکت متوقع ہیں۔ میٹنگ میں میں قومی معاون تنظیموں کے سکریٹری شیو پرکاش، ریاستی انجارچ مرلی دھر راؤ، وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان، ریاستی صدر وشنو دت شرما،اور تنظیم کے سکریٹری ہیتانند شرما خطاب کریں گے ۔