مدھیہ پردیش میں سڑکوں پر نماز نہیں: چیف منسٹر

   

بھوپال: چیف منسٹر مدھیہ پردیش موہن یادو نے کہا کہ سڑک مذہبی کام کیلئے نہیں ہے۔ نماز اور دیگر مذہبی تقریبات کا انعقاد سڑک یا سڑک کے کنارے نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے پولیس حکام کے ساتھ امن و قانون کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس اسٹیشنوں کا رات کو اچانک معائنہ کریں۔انہوں نے خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی اور سائبر کرائم کی شکایات پر فوری ایکشن کی بھی ہدایت کی۔ مجرمانہ سرگرمیوں کیلئے بدنام علاقوں میں سی سی ٹی وی نصب کرنے پر زور دیا گیا۔