مدھیہ پردیش میں ویکسین کی کمی کو چھپانے کی کوشش: کمل ناتھ

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج الزام لگایا کہ ریاست میں ویکسین کی کمی کو چھپانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔مسٹر کمل ناتھ نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کہا کہ ریاست میں ویکسینیشن کے اصول دن بدن بدلتے جارہے ہیں۔ پہلے کہا گیا تھا کہ اندراج لازمی نہیں ہے ۔ اب یہ کہا جارہا ہے کہ اندراج کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ساری دھوکہ دہی ویکسین کی کمی کو چھپانے اور عوام کو پریشان کرنے کے لئے کی جارہی ہے ۔