مدھیہ پردیش میں گاؤ رکشکوں کو تین سال جیل کیلئے قانون سازی

   

Ferty9 Clinic

بھوپال ، 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مدھیہ پردیش نے کہا ہے کہ گاؤ رکشا کے نام پر تشدد میں ملوث ہونے والے کسی بھی فرد کو سخت کارروائی کا سامنا ہوگا اور خاطی پائے جانے پر اسے تین سال تک قید ہوسکتی ہے۔ کمل ناتھ زیرقیادت حکومت امکان ہے آئندہ اسمبلی سیشن میں مدھیہ پردیش کے قانون انسداد گاؤکشی 2004ء میں ترمیم لائے گی۔ وزیر قانون پی سی شرما نے کہا کہ حکومت گایوں کی حفاظت کی پابند عہد ہے۔ لیکن ایسا مخصوص گوشہ ہے جو نہ گایوں کی حفاظت کرتا ہے اور نہ ان کی اچھائی میں کام کرتا ہے۔ وہ محض گائے کی حفاظت کرنے کے نام پر قوانین کی دھجیاں اُڑاتا ہے۔ حکومت اس طرح کی سرگرمیوں کو روکنے کوشاں ہے۔