بھوپال : مدھیہ پردیش میں چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کی کابینہ میں 3 جنوری کو توسیع کی جائے گی ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب راج بھون میں نئے وزراء کی حلف برداری کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ حلف برداری تقریب دوپہر 12.30 بجے منعقد ہوسکتی ہے ۔ ریاستی گورنر آنندی بین پٹیل شیوراج سنگھ کابینہ کے نئے وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلائیں گی ۔ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آیا کتنے وزراء کابینہ میں شامل کئے جائیں گے اور کیا کچھ موجودہ وزراء کو علیحدہ بھی کیا جائیگا یا نہیں۔ شیوراج سنگھ چوہان کے مارچ 2020 میں چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کی کابینہ میں تیسری توسیع ہوگی ۔ کابینہ میں توسیع کے بعد سہ پہر تین بجے ریاست کے نئے چیف جسٹس ‘ جسٹس محمد رفیق بھی حلف لیں گے ۔