مدھیہ پردیش:دو اسمبلی حلقوں میں بھی آج ضمنی چناؤ

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے دو اسمبلی حلقوں بدھنی اور وجے پور میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کل ووٹنگ ہوگی، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔مدھیہ پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر کی جانب سے سوشل میڈیا پر دی گئی معلومات کے مطابق بدھنی اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے آج صبح ایکلویہ آدرش رہائشی اسکول، بانساپور سے پولنگ پارٹیوں میں انتخابی مواد تقسیم کیا گیا۔ جبکہ وجئے پور کے لیے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج شیوپور سے پولنگ پارٹیوں میں انتخابی مواد تقسیم کیا گیا۔ دونوں حلقوں میں کل صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔سیہور ضلع کی بدھنی اسمبلی سیٹ پر اصل مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رماکانت بھارگو اور کانگریس کے راج کمار پٹیل کے درمیان ہے ۔