مدہول میں ایک ہی گھر سے دو نعشیں برآمد

   


ماں بیٹی کی موت سے مقامی عوام میں تشویش کی لہر
مدہول : مدہول منڈل کے رام ٹیک گرام پنچایت میں آج ایک ہی گھر سے دو نعش برآمد ہونے پر لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی مقامی عوام کا کہنا ہے کہ مر نے والے ماں ، بیٹی دونوں کچھ دنوں سے بیمار تھے یعنی بیمار ی میں مبتلا تھے یا ان دونوں کویڈ 19 سے متاثر تھے اس تعلق سے کچھ کہا نہیں جاسکتا جیسے ہی اس بات کی اطلاع عام ہو ئی مدہول سرکل انسپکٹر مدہول اجے بابو ، تانور ایس آئی راجنا مقامی واردات پر پہنچ کر جانکاری حاصل کی اور نعشوں کے معائنے کیلئے ڈاکٹرس کو موضع رام ٹیک ہی طلب کر لیا گیا مر نے والوں میں لکشمی بائی اور بھرت بائی شامل ہے ان دونوں رشتہ میں ماں اور بیٹی تھے واضح رہے کہ مدہول منڈل میں کویڈ 19 کے کیسس میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے مدہول کے کئی دیہاتوں میں عوام سیلف لاک ڈاون لگارہے ہیں موضع تروڑا میں بھی آج سے سیلف لاک ڈاون کا اعلان گرام پنچایت تروڑا کی طرف سے کیا گیا اچانک ایک ہی گھر سے رام ٹیک میں دو نعش بر آمد ہو نے سے لوگ افسوس کر تے دیکھتے گئے اور کویڈ 19 کے خوف میں اضافہ ہوا تادم تحریر یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ ایک ہی گھر سے دو خواتین مردہ حالت میں دستیاب ہونا آیا یہ کوئی بیماری ہے یا کو یڈ 19 ہے مدہول پولیس کے مطابق ڈاکٹرس کی ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے ڈاکٹر پنچنامہ کے بعد ہی اس تعلق سے تفصیلی رپورٹ دینے کی مدہول پولیس نے بات کی ۔