مدہول کے ٹریپل آئی ٹی میں طالب علم کی خودکشی

   

مدہول ۔25نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راجیو گاندھی یونیورسٹی آف نالج ٹیکنالوجیز ٹرپل آئی ٹی میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ انجینئرنگ کے دوسرے سال کے طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ سے یونیورسٹی کے طلباء ، اساتذہ اور تعلیمی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مرنے والے کی شناخت راجنا کے سرسلہ ضلع کے تھنگل پلی گاؤں کے رہنے والے سمیت عمر (20) کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ یونیورسٹی کے گوداوری ہاسٹل کے کمرہ نمبر 206 میں مقیم تھا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی رات جب اس کا ایک ساتھی طالب علم اسے کھانے پر مدعو کرنے آیا تو سمیت کمرے میں ہی رُکا اور اس سے پوچھا کہ کیا تمہیں کچھ کھانا ہے؟ ساتھی طالب علم کچھ دیر بعد واپس آیا تو کمرے کا دروازہ بند تھا۔ کافی دیر تک دروازہ نہ کھلنے پر اس نے اسے کھولنے کی کوشش کی لیکن سمیت لٹکتا ہوا پایا گیا۔ یونیورسٹی حکام کو فوری طور پر مطلع کیا گیا اور وہ اسے بھینسہ کے علاقائی اسپتال لے گئے۔ تاہم ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ اطلاع ملتے ہی بھینسہ اے ایس پی مدھول اور باسر پولس کے سرکل انسپکٹرز کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دیں۔ طالب علم کی موت کی اصل وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بسر ٹرپل آئی ٹی میں ماضی میں بھی طلبہ کی خودکشی کے واقعات ہوچکے ہیں۔ جس کی وجہ سے طلبہ کی ذہنی حالت، تعلیمی دباؤ، ہاسٹل کے ماحول اور ان کے مجموعی حفاظتی انتظامات پر ایک بار پھر سوالات اُٹھنے لگے ہیں۔