مدینہ منورہ کے تقدس کے خلاف تقریب پر ادارہ بند

   

Ferty9 Clinic


گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے بلا اجازت تقریبات منعقد کرنے پر ایک ادارے کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔ادارے نے ایک طرف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تھی اور دوسری جانب مدینہ منورہ کے تقدس کے منافی پروگرام منعقد کیا تھا۔ میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ گورنریٹ نے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر مدینہ منورہ نے متعلقہ ادارے کو مہر بند کرنے کا حکم اس رپورٹ کے بعد جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایک تجارتی مرکز میں ایک تقریب کے مناظر پر مشتمل ویڈیو کلپس وائرل ہو گئے تھے۔ تقریب میں شریک افراد نہ صرف کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے تھے بلکہ مدینہ منورہ کے تقدس کے منافی سرگرمیوں میں بھی مصروف تھے۔گورنر مدینہ منورہ نے ویڈیو کلپس سے متعلق رپورٹ کی بنیاد پر ہدایت جاری کی کہ تقریب کے منتظمین کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔