مدینہ۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام ) گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزارت صحت کی طرف سے قائم عارضی کورونا لیبارٹری مرکز کا افتتاح کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ عارضی لیباٹری میں روزانہ 10 ہزار کورونا ٹسٹ کیے جاسکتے ہیں۔اس سے پہلے کسی بھی لیبارٹری میں روزانہ 2500 سے زیادہ ٹسٹ نہیں جاسکتے تھے۔دوسری طرف مدینہ منورہ محکمہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا کے عارضی لیبارٹری مرکز میں 84 افراد کام کریں گے۔انہیں ٹسٹ کرنے اور فوری نتائج دینے کے لیے جدید ترین ا?لات اور سہولتیں دستیاب ہوں گی۔عملے کے تحفظ اور سلامتی کے لیے تمام تر تدابیر پر عمل ہوگا۔یہ مرکز صرف مدینہ منورہ کے رہائشیوں کو خدمات فراہم کرنے کی حد تک محدود نہیں ہوگا بلکہ ملک کے کسی بھی دواخانہ سے نمونے وصول کرے گا۔محکمے نے کہا ہے کہ عارضی لیبارٹری کو تمام دواخانوں اور صحت مراکز کے علاوہ حکومتی لیبارٹریوں سے آن لائن جوڑ دیا گیا ہے۔ کورونا کے عارضی لیبارٹری مرکز سے مریضوں کو سہولت حاصل ہوگی نیز یہ صحت خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں اپنا کا کردار ادا کرے گا۔