مذاکرات بحال کرنے طالبان کا عہد ضروری : پومپیو

   

واشنگٹن 8 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ طالبان کے ساتھ بات چیت کا احیاء کرنا چاہتا ہے جبکہ یہ خفیہ صدارتی اجلاس منسوخ کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے ۔ سکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا کہ اگر طالبان کی جانب سے اپنے وعدوں کو پورا کیا جاتا ہے تو بات چیت کو بحال بھی کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ طالبان اپنے رویہ میں تبدیلی لائیں گے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو ہم بات چیت بحال کرینگے