ڈھاکہ : وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے چہارشنبہ کو یوم فتح کے موقع پر کہا کہ مذہب کے نام پر انتشار ، افراتفری ، انتہا پسندی اور نراج کا ماحول پیدا کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بنگلہ دیش ، شیخ مجیب اور 16.5 کروڑ بنگالیوں کا ملک ہے ۔ بنگلہ دیش 16 ڈسمبر 1971ء کو پاکستانی تصرف سے آزاد ہوا تھا۔