عرس حضرت محمد شاہ صاحب قبلہؒ
حیدرآباد 30 جولائی (راست) عرس حضرت سید محمد شاہ ہاشم حسینی المعروف محمد شاہ صاحب قبلہؒ 30 جولائی سے بمقام درگاہ شریف نامپلی میں آغاز ہوگیا ۔31 جولائی صبح 8 بجے قرآن خوانی، قصیدہ بردہ شریف و مجلس سماع ہوگی۔ شام 4 بجے مجلس سماع اور بعد نماز عشاء ختم شریف اور محفل قل کا اہتمام ہوگا۔ مراسم عرس مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری انجام دیں گے۔
عرس شریف
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( راست ) : حضرت سید مہدی بادشاہ حسنی الحسینی قادری الچشتی زرین کلاہ ؒ کا عرس شریف 31 جولائی کو مقام بزرگاں ، نور خاں بازار میں منعقد ہوگا ۔ قبل نماز عصر صندل مالی بہ درگاہ حضرت ممدوح ، واقع عثمان پورہ ، پیشکشی چادر گل ، سلام بحضور ؐ ، فاتحہ خوانی اور سجادہ نشین کی دعا خیر ، امن و سلامتی ہوگی ۔ بعد نماز عصر مسجد حضرت محی الدین پاشاہ زرین کلاہ ؒ نور خاں بازار میں تلاوت قرآن پاک اور بعد نماز مغرب تا عشاء نعت و منقبت خوانی ہوگی ۔ مراسم عرس مولانا سید محمود بادشاہ حسنی الحسینی قادری چشتی زرین کلاہ سجادہ نشین انجام دیں گے ۔۔
عرس حضرت ابوالعشاق ؒ
حیدرآباد 30 جولائی ۔ ( راست ) حضرت ابوالعشاق پیر طریقت مظہرِ چشتیت سید شاہ صوفی مظہر علی حسنی الحسینی قادری چشتیؒ کا پانچواں عرس شریف 31 جولائی ، 24 محرم چہارشنبہ اہل بیت مشن ہائی اسکول نزد خان ہوٹل معین باغ، مقرر ہے ۔ مراسم عرس کا آغاز بعد نماز عصر قرآن خوانی و چادرگل ، شجرہ خوانی سلام و فاتحہ روضۂ ابوالعشاق ہوگا ۔ جلسہ فضائل اہل بیت و فیضان اولیاء بعد نماز عشاء و محفل سماع 10:30 بجے شب بمقام اہل بیت مشن ہائی اسکول منعقد ہوگی ۔ مراسم عرس سجادہ نشین حافظ و قاری سید شاہ صوفی اظہر علی قادری چشتی انجام دیں گے ۔ نبیرۂ ابوالعشاق سید شاہ صوفی اویس علی قادری نے شرکت کی خواہش کی ہے ۔
ایستادگی علم مبارک و خمسہ مجالس عزا
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( راست ) : سید حسن شبیر موسوی صدر انجمن چشمہ بی بی فلک نما کے بموجب قدیم قطب شاہی علم مبارک حضرت امام حسین ؓ کی ایستادگی 20 محرم کو بی بی کا چشمہ فلک نما میں عمل میں آئی ۔ مجالس کا اہتمام 26 محرم تا 30 محرم 4-30 ساعت عصر رہے گا ۔ سواری علم مبارک 29 محرم کو اٹھائی جائے گی ۔ مدعو ذاکرین و ماتمی انجمنیں ماتم کا نذرانہ اور خطاب کرینگے ۔۔
مجلس عزا
حیدرآباد 30 جولائی : ( راست ) : مجلس عزا 24 محرم 8 بجے شام عاشور خانہ حسینیہ ابوالقاسم علمدار حسینی نگر یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مولانا سید ضیا عباس نقوی بیان کریں گے ۔ انجمن معصومین ، انجمن علمدار حسینی ، گروہ شیدائے حسین کا ماتم ہوگا ۔۔