جشن عیدمیلاد النبیؐ و
محفل نعت شہ کونینﷺ
حیدرآباد ۔ 4 ستمبر ۔ ( راست ) بزم ثنائے حبیب کے زیراہتمام زیرنگرانی حبیب علی بن حسن رفیع المرغنی یکم ؍ ربیع الاول ، 5 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے شب بمکان حبیب عمر بن عبداﷲ العطاس قادری صبغت اﷲ شاہ المعروف حبیب فاروق العطاس کی رہائش گاہ واقع ایرہ کنٹہ قریب حبیب گارڈن فنکشن ہال جلسہ عید میلاد النبی و محفل نعت شہ کونین ﷺ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ شعراء کرام و نعت خواں حضرات نعت شریف سنائیں گے ۔ جماعت نورمحمدی ؐ کے ارکان دف پر قصیدہ بردہ شریف و نعت و منقبت پیش کریں گے۔نظامت کے فرائض حبیب محمد بن عبداﷲ رفیع انجام دینگے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مدینہ منورہ سے تشریف لائے حضرت حبیب عادل بن محمد الجفری ، مولانا حبیب سہیل بن سعید العیدروس ،حبیب مصطفی بن حسن العیدروس، پیرزادہ میر کرامت علی شاہ قادری الطاہری ، حبیب محمد بن عیدروس العطاس ، محسن بن عبداللہ قرموشی ، محمد احمد شاہ قادری شرکت کریں گے۔
٭٭ بارہ روزہ محافل ملاد النبیؐ یکم تا 12 ربیع الاول بمکان سید سلطان محی الدین قادری سجادہ نشین درگاہ بالاپور سید امام علی شاہ قادریؒ ، سنتوش نگر بعد عشاء منعقد ہوں گے ۔ سید اکبر محی الدین قادری شکیل پاشاہ بیان کرینگے بعد ازاں محفل نعت منعقد ہوگی ۔۔
محافل میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے مطابق محافل میلاد النبیؐ کی پہلی محفل 5 ستمبر بعد نماز مغرب تا عشاء مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی بندہ نوازیؒ شکر گنج میں مقرر ہے ۔ مولانا مفتی سید علی حسینی قادری بعنوان ’ محافل میلاد النبیؐ کی ضرورت ، اہمیت و افادیت ‘ خطاب کریں گے ۔ مولانا حافظ سید شاہ خلیل اللہ اویس بخاری قادری افتتاحی کلمات پیش کریں گے ۔ مولانا محمد عبدالباسط خاں نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ سید شاہ نور اللہ اواب کی نعت اور محمد مزمل قادری ترانہ میلاد پیش کریں گے ۔۔
جلسہ عظمت مصطفی ﷺ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( راست ) : جامع مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار بند ناکہ میں منعقد ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری سید عثمان غنی عرف ذیشان کی قرات سے ہوگا ۔ نعت و منقبت محمد عبدالعظیم ، محمد مشتاق ، سید ابوبکر صدیق عرف رضوان سنائیں گے ۔ خصوصی خطاب مولانا حافظ سید واحد علی قادری بعنوان محبت رسول ﷺ پر کریں گے ۔ مولانا سید وسیم الدین احمد قادری بھی خطاب کریں گے ۔۔
محافل درود شریف و
جلسہ میلادالنبیﷺ
٭٭ الحاج حافظ محمد جعفر علی خان قادری کی اطلاع کے بموجب یکم تا 12 ربیع الاول بوقت بعد نماز مغرب تا عشاء احاطہ مدرسہ باب العلم انوار محمدی پولیس کالونی بہادرپورہ میں زیر سرپرستی مولانا سید آل رسول قادری الموسوی الجیلانی المعروف حسنین پاشاہ اور زیر نگرانی مولانا سید شاہ اسحاق محی الدین قادری نظامی الکاظمی کے 12 روزہ محفل کا انعقاد عمل میںلا یا جارہا ہے ۔ جناب میر مجاہد علی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے ۔ جس میں یکم ربیع الاول مولانا ڈاکٹر محمد ذوالفقار محی الدین صدیقی قادری آمد رحمتہ للعالمین ﷺ کے عنوان پر 2 ربیع الاول مولانا ڈاکٹر سید سراج الدین قادری ، رسول اللہ ﷺ کی مدنی زندگی کے عنوان پر ، 3 ربیع الاول مولانا مفتی محمد امین الدین قادری رسول اللہ ؐ اور غزوات کے عنوان پر ، 4 ربیع ا لاول مولانا محمد منظور احمد قادری ، رسول اللہ ﷺ حلیہ شریف کے عنوان پر ، 5 ربیع الاول مولانا حافظ و قاری سید شاہ محمد حسینی پیر حسینی رضوی القادری رسول اللہ ﷺ کی مکی زندگی کے عنوان پر 7 ربیع الاول مولانا محمد تسلیم القادری رسول اللہ ﷺ محبت اہلبیت و صحابہ کے عنوان پر 8 ربیع الاول مولانا محمد عابد علی قادری ، رسول اللہ ﷺ اور معجزات کے عنوان پر 9 ربیع الاول مولانا محمد فرحان قادری ، رسول اللہ ﷺ اور خلق عظیم کے عنوان پر 10 ربیع الاول مولانا محمد سعد قریشی قادری ، سفر طائف کے عنوان پر 11 ربیع الاول مولانا ڈاکٹر سید عبدالمھیمن قادری لاابالی الجیلانی سجاد محی الدین ، رسول اعظم ﷺ اسوہ حسنہ اور پردے کی تاکید کے عنوان پر مرکزی جلسہ احاطہ مدرسہ مقرر ہے۔ 12 ربیع الاول مرکزی جلسہ مسجد سردار النساء بیگم صاحبہ (منی کونڈا الکاپور ) جلسہ کا اختتام مولانا حافظ و قاری غلام محمد خان نقشبندی کی دعاء پر ہوگا ۔ جب کہ نظامت کے فرائض مولانا مفتی حافظ و قاری محمد عبدالجواد قادری انجام دیں گے ۔
٭٭ کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ میلادالنبی ﷺ بروز جمعرات یکم ربیع المنور بوقت بعد نماز عشاء مسجد نور مرپلی منڈل ضلع وقارآباد منعقد ہے۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت صدارت کریں گے ۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی چشتی و قادری نگرانی کریں گے ۔
جناب مرزا شاہ نواز بیگ قادری صدر استقبالیہ ، جناب محمد مجیب قادری نائب صدر استقبالیہ ، جناب محمد قیصر علی قادری ایڈوکیٹ معتمد استقبالیہ اور جناب محمد کلیم قادری کے خطابات ہوں گے ۔ مولانا سید حامد الحسن کلیمی چشتی و قادری علی پاشاہ کی قرات ہوگی ۔ جناب سالم چشتی اور جناب سید حسین قادری بارگاہ سرور کونین ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری کا بیان ہوگا ۔