بزم خواتین کا جلسہ یوم رحمتہ للعالمینؐ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( راست ) : بزم خواتین آندھرا پردیش حیدرآباد کا 28 واں سالانہ جلسہ یوم رحمتہ للعالمینؐ زیر نگرانی محترمہ محمودہ علی بن صلاح ، اتوار 22 ستمبر 2024 صبح 10 بجے رائل ریجنسی فنکشن ہال ، آصف نگر منعقد ہوگا ۔ خصوصی خطاب پروفیسر سیدہ طلعت سلطانہ ہیڈ عربی ڈپارٹمنٹ و پرنسپل آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی ہوگا ۔ جب کہ حیدرآباد کی معزز خواتین حمد باری تعالیٰ ، نعت ، قصائد کے علاوہ سیرت النبیؐ پر روشنی ڈالیں گی ۔ خواتین و طالبات سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔۔
جشنِ میلادالنبیؐ و زیارت آثار شریف
حیدرآباد ۔ 13ستمبر ۔ ( راست ) مرکزی بزم میلادالنبیؐ کے زیراہتمام دو روزہ جشن میلادالنبیؐ و زیارت آثار شریف 19 و 20 ربیع الاول مطابق 23 و 24 ستمبر بروز پیر و منگل زیرنگرانی سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری مسجد حضرت مولوی محمد زماں خان صاحب شہیدؒ روپ لال بازار مقرر ہے ۔ پہلا اجلاس 19 ربیع الاول بروز پیر بعد مغرب کو ریاستی محفل نعت پاک کے عنوان سے منعقد ہوگا ۔ شعراء و نعت خواں حضرات نعت پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ دوسرا اجلاس 20 ربیع الاول بروز منگل کو حسب ذیل نظام العمل مقرر ہے ۔ اجلاس کا آغاز 3 بجے دن قصیدہ بردہ شریف و برآمدگی آثار شریف سے ہوگا ۔ زیارت آثار شریف 4 تا 6 بجے شام خواتین کیلئے جبکہ بعد نمازِ مغرب تا 12 بجے شب مرد حضرات کیلئے اور ریاستی محفل نعت شہ کونین کا 8:30 بجے شب ہوگی ۔
مرکزی میلاد جلوس و زیارت آثار مبارکؐ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( راست ) : جامع مسجد برکت ولا روڈ نمبر 7 بنجارہ ہلز سے 19 ستمبر صبح 10-30 بجے خطبہ میلاد ہوگا ۔ حضرت محمد بن عبداللہ بن محمد المسلمانی خطبہ میلاد دینے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ 11 بجے میلاد جلوس روانہ ہوگا ۔ عمان سے تشریف لائے ہوئے مہمان علمائے کرام جلوس کی قیادت کریں گے ۔ بعد نماز ظہر جلسہ میلاد النبیؐ و زیارت آثار مبارکہ منعقد ہوگا ۔ حضرت شیخ کریم الدین علی شاہ قادری الازہری سرپرستی کریں گے ۔ جناب ناصر بن راشد بن محمد ( عمان ) ، مولانا عبدالخالق کریمی ( یو پی ) ، جناب نور الہدی سلمان قادری ( یو پی ) اور جناب شہنشاہ خاں ( یو پی ) مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا قاضی شیخ قادر محی الدین قادری اور مولانا عابد قادری مخاطب کریں گے ۔ محمد زاہد قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭ زیارت آثار موئے مبارک حضورؐ ، غلاف کعبہ و شمع 20 ستمبر بروز جمعہ بمکان محمد غیاث الدین احمد ظفر دبیر پورہ کومٹ واڑی بعد نماز جمعہ تا عشاء زیارت کروائی جائے گی ۔ خواتین کے لیے علحدہ انتظام رہے گا اور زنانی مولود بھی رہے گا ۔۔
٭٭ بزم انوار مصطفی کے زیر اہتمام محفل میلاد النبیؐ ، محفل نعت پاک و زیارت موئے مبارک رحمت کونین 19 ستمبر بعد نماز عشاء قیام گاہ الحاج محمد یوسف نقشبندی قادری پرانی حویلی مین روڈ میں مقرر ہے ۔ سرپرستی مولانا سید سخن احمد شطاری کامل پاشاہ کریں گے ۔ مولانا سید نعمت اللہ شاہ قادری ، الحاج محمد عبدالجبار یوسف نقشبندی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔۔
٭٭ محفل نعت پاک و زیارت آثار مبارک 16 ربیع الاول بعد نماز عشاء قیام گاہ محمد سعید پاشاہ باغ جہاں آراء سٹی فنکشن ہال کے عقب مقرر ہے ۔۔
٭٭ جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر زیارت آثار مبارک 19 ستمبر بعد ظہر تا مغرب مسجد چمن ، افضل گنج میں مقرر ہے ۔ نعت خواں حضرات نعت و منقبت پیش کریںگے ۔۔
٭٭ محمد عبد القدیرملتانی کے بموجب انجمن فیضان المسلمین کے زیراہتمام جلسہ میلاد النبیؐ و زیارت آثارمبارک کاآغاز15 ربیع الاول19ستمبر بروزجمعرات بعدنماز عشاء مدینہ مسجد معراج النساء نور کالونی وٹے پلی میں زیر نگرانی العلامہ حافظ شاہ محمد عبدالحمید ملتانی القادری مقررہے۔قرات ونعت کے علاوہ علمائے جامعہ نظامیہ کے خطابات ہوں گے۔ بعد ازاں محفل نعت وقصیدہ بردہ شریف اور محفل سماع ہوگی۔20 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز فجر زیارت آثار مبارک کا اہتمام ہوگا۔ العلامہ حافظ شاہ محمد عبدالحمید ملتانی القادری موئے مبارک حضورمحمدمصطفیؐ اوردیگر آثارمبارک کی زیارت کروائیں گے۔
عرس شریف
حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( راست ) : حضرت محمد قاسم شریف بسم اللہ شاہ قادری چشتی عارفی ؒ کا عرس شریف 15 ربیع الاول جمعرات بعد نماز ظہر تلاوت قرآن کریم سجادہ نشین کے مکان پر ہوگا ۔ بعد نماز عصر روانگی صندل مبارک ، درگاہ شریف حضرت بسم اللہ شاہ قادری ؒ احاطہ بادپا ؒ فرسٹ لانسر میں بعد نماز مغرب صندل مالی اور حضور خیر الانام ﷺ پر سلام پیش کیا جائے گا ۔ بعد نماز عشاء سماع کی محفل سجادہ نشین حضرت لطیف اللہ شاہ قادری چشتی عارفی کے مکان رحمت نگر منعقد ہوگی ۔۔