مذہبی خبریں

   

جلسہ فیضان غو ث اعظم ؓ
حیدرآباد۔/11 اکٹوبر، ( راست ) الگیلانی عالمی سوسائٹی کے زیر اہتمام جلسہ فیضان سیدنا غوث اعظم ؓ 12 اکٹوبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب اردو گھر مغلپورہ میں مقرر ہے۔ صدارت واصف احمد علوی صدر سوسائٹی کریں گے۔ مہمان مولانا حافظ محمد عبدالنور قادری ملتانی خطاب کریں گے۔

بزم علم و ادب شعبہ خواتین کا آج جلسہ سیرت حضرت عبدالقادر جیلانی ؒ
حیدرآباد۔/11 اکٹوبر، ( راست ) بزم کی نائب صدر ڈاکٹر جوہر جہاں کی اطلاع کے بموجب بزم کا ماہانہ اجتماع بروز ہفتہ 12 اکٹوبر 3 بجے دن ملک پیٹ، اکبر باغ ایمپائر اسٹیٹ فلیٹ نمبر 105 میں مقرر ہے۔ جلسہ کا آغاز محترمہ جہاں آراء کی قر￿ت مع ترجمہ و تفسیر سے ہوگا۔ درس حدیث میں محترمہ مظہر سلطانہ ’’ اولیاء اللہ ‘ سے متعلق احادیث سنائیں گی۔ محترمہ ثریا خیر الدین حمد باری تعالیٰ، عابدہ بیگم نعت شریف اور ممتاز جہاں منقبت جیلانی ؒ پیش کریں گی۔ ڈاکٹر جوہر جہاں ’’ سنت رسول اللہ طبی نقطہ نظر سے ‘ عنوان پر خطاب کریں گی۔ سیدہ عابدہ کریم ’’ سیرت سیدنا عبدالقادر جیلانی ؒ ‘‘ بیان کریں گی۔
جلسہ فیضان امیر کلاں ؒ و
حضرت ابوالبرکات
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام جلسہ فیضان حضرت سیدنا خواجہ سید شمس الدین امیر کلاں ؒ اور جانشین محدث دکن ابوالبرکات حضرت مولانا پیر سید خلیل اللہ شاہ ؒ زیر صدارت مولانا پیر غلام احمد قریشی 8 ربیع الثانی بعد نماز ظہر مدرسہ برکات الحسنات مقرر ہے ۔

محفل نعت شہ کونینؐ
حیدرآباد /11 اکٹوبر ( راست ) ادارہ مرکز روحانی زیر اہتمام جشنؒ و طرحی محفل نعت ، زیر نگرانی مولانا سید دلدار حسین عابدی 13 اکٹوبر بروز پیر 8 بجے شب عاشورخانہ حضرت قائم امان نگر بی تالاب کٹہ مقرر ہے ۔ مصرعہ طرح ’’ ولا رسولؐ کی ہر وقت کام آئی ہے ‘‘ مدعو شعرائے کرام مسرس ممتاز دانش ، سید دلدار حسین عابدی نورالدین امیر ، کوثر رضوی ، نقی عابدی، روشن علی روشن ، لئیق علی لئیق، علی محسن خان ، اکبر علی مومن ، میر تراب علی تراب، علی جواد شہپر ، عباس رضوی سعید ، میر مقبول علی مقبول ، ظہور ظہیرآبادی ، رضا علی رضا ، خلش حیدرآبادی ، قاری قاضی عظمت اللہ جعفری ، شرف الدین ارشد ، سید مصطفی علی سید ، عباس آفندی ، سید سہیل عظیم ، عبدالرشید ارشد ، میر عباس علی سلیم ، صادق رضوی ، جناب احسان علی عابدی کلام پیش کریں گے ۔ نظامت کے فرائم جناب تراب علی تراب انجام دیں گے ۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاج خواجہ سید محمد جیلانی قادری چشتی المعروف حضرت قطب پیر کلیمیؒ کا عرس شریف 9 ، 10 ، 11 ربیع الثانی کو خانقاہ قطب پیر جیلانی پورہ نزد لوہے کا چارمینار ہائی ٹیک سٹی میں مقرر ہے ۔ 9 ربیع الثانی اتوار بعد نماز فجر غسل شریف ، ختم خواجگان ، بعد نماز مغرب درود ، صندل برآمد ہو کر بعد عشاء درگاہ شریف پہنچے گا ۔ صندل مالی بدست سجادہ نشین انجام دیں گے ۔ اس کے بعد جلسہ فیضان و سیرت اولیاء کرام منعقد ہوگا ۔ حافظ محمد اجمل حسین کی قرات اور حافظ نعیم قادری کی نعت شریف سے آغاز ہوگا ۔ مولانا محمد فصیح الدین نظامی ، مولانا سید محمد علی قادری ممشاد پاشاہ ، مولانا محبوب عالم اشرفی مخاطب کریں گے ۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری چشتی دعا کریں گے ۔ بعد جلسہ محفل سماع ہوگی ۔ 10 ربیع الثانی بعد نماز عشاء محفل چراغاں و نعتیہ طرحی منقبتی مشاعرہ طرحی ’ جگ چمک گیا سارا مصطفی کی آمد سے ‘ جناب سردار سلیم مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جناب اطیب نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ 11 ربیع الثانی تلاوت کلام پاک ، ختم خواجگان ، تلاوت شجرہ شریف ، چادر گل و خصوصی دعا و سلام پیش کیا جائے گا ۔۔
٭٭ حضرت سید شاہ حسن الزماں محمد الفاطمی ترکمانی چشتی نظامی فخری درگاہ روضتہ الحدیث رین بازار ، 14 اکٹوبر مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب صندل مالی سلام و حمد ہوگا ۔۔

ریلوے میں ملازمتیں
دفتر سیاست میں معلوماتی لکچر
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : انڈین ریلوے میں انٹر اور ڈگری امیدواروں کو ملازمتیں کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ اس ضمن میں ریلوے میں روزگار کے مواقع پر جناب محمد عثمان سابق ریلوے آفیسر کا دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر بروز اتوار 13 اکٹوبر کو دو بجے دن معلوماتی لکچر رکھا گیا ہے ۔ کسی بھی مضمون کے گریجویٹ یا انٹر کامیاب امیدوار استفادہ کریں ۔۔

مجموعہ کلام ’جذبات ِوصفی ‘ کی
آج رسم اجراء و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد۔/11 اکٹوبر، ( راست ) بزم حسان کے زیر اہتمام محمد ثناء اللہ انصاری وصفی کے مجموعہ کلام ’ جذباتِ وصفی ‘ کی تقریب رسم اجراء و غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ بصدارت مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ و امیر جامعہ نظامیہ 12 اکٹوبر کو دوپہر 2 بجے سبزہ کالونی ٹولی چوکی میں منعقد ہوگی۔ قاضی فاروق عارفی معتمد اجلاس و مشاعرہ ہوں گے۔ کتاب کی رسم اجرائی جسٹس سید شاہ محمد قادری سابق جج سپریم کورٹ آف انڈیا کے ہاتھوں عمل میں آئے گی۔ بحیثیت مہمانان خصوصی حضرت خواجہ بہاء الدین قادری نقشبندی، حضرت سید شاہ رفیع الدین شرفی، مولانا سید محمد علی قادری ممشاد پاشاہ، پروفیسر ایس اے شکور، مولانا زعیم الدین حسامی ، ڈاکٹر سید فیض احمد، حضرت پیر پاشاہ صوفی، محمد ضیاء اللہ انصاری، محمد عطااللہ انصاری اور پروفیسر شاہد علی دلکش شرکت کریں گے۔ بعد ازاں ڈاکٹر عقیل ہاشمی کی نگرانی میں نعتیہ مشاعرہ ہوگا۔