مذہبی خبریں

   

طرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ نومبر : ( راست ) : مرکزی انجمن مہدویہ کے زیر اہتمام سہ روزہ جشن میلاد مہدی کے ضمن میں 14 نومبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء ایک طرحی نعتیہ مشاعرہ بہادر یار جنگ ہال چنچل گوڑہ میں ہوگا ۔ نگرانی حضرت سید عبدالکریم انور اسحاقی کریں گے جب کہ معتمد مشاعرہ کے فرائض سید عبدالشکور شاداب انجام دیں گے ۔ قوم مہدویہ کے مدعو شعرا اس طرحی نعتیہ مشاعرے میں کلام سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔۔
آج محفل نعت و حلقۂ ذکر
حیدرآباد ۔ 13 نومبر ۔( راست ) الحاج سعید بن عبداﷲ القرموشی المعروف بہ قربی شاہ محوی نوری کی اطلاع کے بموجب محفل نعت و حلقۂ ذکر 14 نومبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء شمس منزل ایرہ کنٹہ انعقاد عمل میں آئے گا ۔ محفل کا آغاز حمدباری تعالیٰ و نعت شہہ کونین ﷺ سے ہوگا ۔ الحاج احمد بن عبداللہ القرموشی المعروف بہ عرفی شاہ محوی نوری خطاب فرمائیں گے ۔ مابعد حلقۂ ذکر و صلوٰۃ و سلام پر محفل کااختتام عمل میں آئیگا۔