جامعۃ المؤمنات کی خواتین کانفرنس کے ضمن میں آج سے
گرلز اسکولس وکالجس میں تعارفی اجتماعات کا آغاز
حیدرآباد 31/ ڈسمبر (راست)جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند خواتین کانفرنس کے تعارفی اجتماعات جاری ہیں دونوں شہروں و اضلاع میں مبلغات ومعلمات جامعۃ المؤمنات گرلز اسکولس وکالجس میں حلقہ واری سطح پر تعارفی اجتماعات یکم/جنوری سے آغاز کریں گی۔ یہ کانفرنس 11 ، 12 جنوری ،ہفتہ ،اتوار عید گاہ میرعالم پر منعقد ہوگی ،جس میں ممتاز خواتین ،عالمات، مفتیات ، مفتیہ شکیلہ کوثر (کشمیر) ، مفتیہ محمدی نوری صباء(کرناٹک) ،مفتیہ عظمیٰ سلطانہ (یوپی)، مفتیہ نازیہ عزیز ( آندھراپردیش)، مفتیہ ناز محمدی (کرناٹک ) ،عالمہ واجدہ خاتون (پنجاب) نے شرکت کی توثیق کی ۔ آثارمبارک وتبرکات کی زیارت کروائی جائیگی ۔ کلیۃ البنین کے فارغین کو اسناد وخلعتیں عطا کئے جائیں گے، استقبالیہ کمیٹی کے ذمہ داران تکمیل امور کا جائزہ لے رہے ہیں، خواتین والینٹرس کو خصوصی تربیت دی جارہی ہے ، اس کانفرنس کا مرکزی موضوع عورت اسلامی معاشرہ میں ہے ۔ چالیس ضمنی موضوعات بھی ہیں۔ دونوں شہروں کے مختلف علاقوں تا اجتماع گاہ مفت بس سروس کا نظم رہے گا، شرکاء کیلئے تناول طعام کا مفت انتظام رہیگا ، گیٹ نمبر 1 اور2 سے صرف خواتین کاداخلہ رہے گا۔ عید گاہ کے چاروں کمانیںچار بزرگان دین کے نام سے منسوب کئے جائینگے ۔ حضرت بابا شرف الدین ؒ،حضرات یوسفین شریفینؒ،محدث دکن حضرت عبد اللہ شاہ ؒ، شیخ الاسلام حضرت علامہ حافظ انوار اللہ فاروقی ؒ بانی جامعہ نظامیہ ۔کانفرنس کے موقع پر خطاطی کی نمائش کا اہتمام کیا جائیگا۔
دویومی خواتین کانفرنس کے تعارفی اجتماعات برائے خواتین
حیدرآباد31/ڈسمبر (راست) جامعۃ المؤمنات کی دویومی کل ہند خواتین کانفرنس کے بضمن تعارفی اجتماعات برائے خواتین یکم / جنوری چہارشنبہ،حسب ذیل مقامات میں مقرر ہے۔٭ 2/ بجے دن قیام گاہ سید معین عید بازار کو ہ نور آفس بازوگلی میں مفتیہ ناظمہ عزیز مؤمناتی ، مفتیہ محمدی زرین رومانہ مؤمناتی ، مفتیہ فرح نازنین ، حافظہ منجینہ منال ، ثانیہ مصطفی مخاطب کریں گیں۔٭ 2 بجے دن قیام گاہ محمد ریاض زہرہ بی کی درگاہ مفتیہ وفاء النساء ،عالمہ جوریہ مؤمناتی ، مفتیہ امرین مؤمناتی مخاطب کریں گیں۔ ٭ 2بجے دن نرخی پھول باغ میںمفتیہ ثوبیہ سحر مؤمناتی قاریہ صوفیہ فاطمہ ،قاریہ کوثر مؤمناتی مخاطب کریںگیں۔ 2 بجے دن جامعہ فاطمۃ الزہرہ کشمیر میں مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین آن لائن مخاطب کریں گی۔
دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : جامع مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں ہفتہ واری دینی اجتماع بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مولانا حافظ غلام خواجہ سیف اللہ سلمان کا خطاب ہوگا ۔۔